27 فروری، 2006، 11:14 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے گورنروں سے خطاب ميں فرمايا كہ

بنيادي امور كو انجام دينے كے بہانے عوام كي موجودہ اور فوري مشكلات سے غافل نہيں رہنا چاہيے// مشرق وسطي ميں عراق كي اسلامي حكومت امريكي شكست كا مظہر ہے

بنيادي امور كو انجام دينے كے بہانے عوام كي موجودہ اور فوري مشكلات سے غافل نہيں رہنا چاہيے// مشرق وسطي ميں عراق كي اسلامي حكومت امريكي شكست كا مظہر ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے وزير داخلہ اور ملك كے گورنروں سے ملاقات ميں كہا كہ گورنر اپنے صوبے ميں حكومت كے سربراہ ہيں گورنر عوام كےخدمت گذار ہيں اور انھيں ہمت اور تلاش وكوشش كے ساتھ عوام كي رضا اور خوشنودي حاصل كرنا چاہيے اور عوام كي خدمت كرنے ميں تھكاوٹ محسوس نہيں كرني چاہيے

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے وزير داخلہ اور ملك كے گورنروں سے ملاقات ميں كہا كہ گورنر اپنے صوبے ميں حكومت كے سربراہ ہيں گورنر عوام كےخدمت گذار ہيں اور انھيں ہمت اور تلاش وكوشش كے ساتھ عوام كي رضا اور خوشنودي كو حاصل كرنا چاہيے اور عوام كي خدمت كرنے ميں تھكاوٹ محسوس نہيں كرني چاہيے رہبر معظم نے فرمايا كہ گورنر صوبے كي ترقي و پيشرفت يا عدم ترقي و پيشرفت كے ذمہ دار ہيں انھيں صوبے كي پيشرفت اور ترقي كے لئے تمام امكانات سے استفادہ كرنا چاہيے رہبر معظم نے صدر احمدي نژاد كے صوبائي دوروں كو اہم قرارديا اور كہا كہ اس سے عوام كي مشكلات عوام كي زباني سننے كا قريب سےموقع  فراہم ہوتا ہے اور پھر انكو برطرف كرنے كے وسائل پر توجہ دي جاني چاہيے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عراق كے حالات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ كا مقصد مسلمانوں ميں اختلاف اور انتشار پھيلانا ہے اور عراق كے حالات نے امريكہ كو عالمي سطح پر ذليل اور رسوا كرديا ہے كيونكہ وہ عراق ميں امن بحال كرنے كے مقصد سے آيا تھا اور وہاں خود ہي بحران ايجاد كررہا ہے امريكہ عراقي عوام كے لئے دوسرا بدترين صدام بن كر ابھرا ہے جمہوري حكومت تشكيل دينے ميں ركاوٹ ڈال رہا ہے آج عراقي حكومت امريكي شكست كا مظہر ہے كيونكہ امريكہ ايسي حكومت لانا چاہتا تھا جو اسكي طرفدار ہو ليكن عراق ميں عوام كي رائے سے ايسي حكومت وجود ميں آئي ہے جو اسلام كي حامي ہے رہبر معظم نے پيغمبر اسلام كي شان ميں توہين آميز خاكوں كي اشاعت پر يورپي حكومتوں كي سرزنش كي اور سامراء ميں امام ہادي (ع) اور امام حسن عسكري (ع) كے روضے مبارك كي تباہي كا ذمہ دار امريكہ اور اسرائيل كو ٹھہرايا ہے اس ملاقات ميں وزير داخلہ نے اپنے وزارتخانے كي مختلف سرگرميوں سے رہبر معظم كو آگاہ كيا

News ID 296476

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha